لاڑکانہ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی، حادثے میں 7 افراد زخمی

لاڑکانہ کی لہر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مراد وہن محلے   باڑے کی چھت منہدم ہونے سے 3 بھینسیں مر گئیں

لاڑکانہ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے لہر کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مراد واہن محلے میں بھینسوں کے باڑے کی چھت منہدم ہونے سے 3 بھینسیں مرگئیں۔

لاڑکانہ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نظر نہیں آرہی ہے۔  بارشوں کے باعث لاڑکانہ کی لہر کالونی میں دھماکے سے گھر کی چھت منہدم ہوگئی ۔ حادثے میں  7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اپتال منتقل کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کا عملہ مریضوں کے بیڈ پر آرام کرنے لگا

گھر کی چھت گرنے سے شاہد حسین جتوئی، ان کے 70 سالہ والد سکندر علی، 5 سالہ بیٹا علی، 3 سالہ بیٹی بی بی اور ڈیڑھ سالہ فاطمہ اور ایک گھریلو ملازمہ  شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی افراد کو اہل محلہ نے اسپتال منتقل کیا ۔

 

گھرکے مالک شاہد حسین جتوئی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے میرا گھر تباہ ہو گیا ہے  حکومت اور ضلعی انتظامیہ میری مالی مدد کریں۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں ہی  بارشوں سے بھینس کے باڑے کی چھت گرنے سے 3 بھینسیں مر گئیں۔ متاثرین نے حکومت سے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

 

محمد ملوک  جتوئی  نے کہا کہ مون سون  کی حالیہ بارشوں کے باعث مراد واہن محلہ میں بھینسوں کی باڑے کی چھت گر گئی چھت گرنے سے تین بھینسیں ملبے تلے دب کر مر گئیں۔

متعلقہ تحاریر