شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل
توقع کی جاری ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین رواں ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
پی سی بی نے بیان میں کہا کہ 22 سالہ محمد حسنین انڈر 18 ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ، 20 اوور کے فارمیٹ میں اب تک انہوں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ میں عمران خان کے حق میں نعرے بازی
معروف فٹبالر رابرٹ لیوینڈوسکی کی71 ہزار ڈالر مالیت کی گھڑی کی چوری
کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق فاسٹ باؤلر برطانیہ سے یو اے ای پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے ، یاد رہے کہ حسنین ان دنوں "دی ہنڈریڈ کمپٹیشنز” میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ہفتے کے روز تجربہ کار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ ماہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے باہر کر دیا گیا تھا۔
پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے باؤلر کو چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
توقع کی جاری ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، جس کے بعد آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں ہوگا۔
آج جاری ہونے والے بیان میں پی سی بی نے مزید کہا کہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح دبئی روانہ ہوں گے۔
مذکورہ کھلاڑی”عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے، جو ہالینڈ کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔”
پاکستان 28 اگست (اتوار) کو دبئی میں اپنے ایشیا کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں بھارت سے مقابلہ کرے گا، جبکہ اس کا دوسرا گروپ A فکسچر 2 ستمبر (جمعہ) کو شارجہ میں کوالیفائر (یو اے ای، کویت، سنگاپور یا ہانگ کانگ) سے ہوگا۔
سپر فور میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ
ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔