خورشید شاہ کے بیٹے کا بچل شاہ کا دورہ ، لوگوں کے سوالات سے پریشان زیرک شاہ فرار

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عوام میں غصہ تو ہے، لیکن پتا نہیں کیوں انتخابات کے وقت یہ غصہ ٹھنڈا پڑجاتا ہے۔

وفاقی وزیر آبی  وسائل خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کو بچل شاہ کو دورہ مہنگا پڑ گیا ، بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ گذشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقے بچل شاہ پہنچے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں روک اور گلے شکوؤں کے انبار لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا روشن مینار بھی سیلاب کی نذر

منورتالپور نے حاتم طائی کی قبر پہ لات ماردی، سیلاب متاثرین میں50 پچاس روپے تقسیم  کیے

بچل شاہ کے مکینوں کا کہنا تھا جب سب کچھ ڈوب گیا ہے تو زیرک شاہ آگئے ہیں اس سے پہلے کہاں تھے؟ ہماری مشکلات کو حل کرنے کے لیے انہوں نے کون سے کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ انتخابات قریب آرہے ہیں اس لیے دکھلاوے کی ہمدردی کے لیے علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔

لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سید زیرک شاہ کا کہنا تھا میں اپنی یوسی چھوڑ کر آپ لوگوں کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آیا ہوں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا ہمارے چاروں جانب پانی کھڑا ہے ، پانی نکالنے والا پمپ دس منٹ چل کر بند ہوجاتا ہے ، مگر کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔

تاہم لوگوں کے سوالات سے پریشان رہنما پیپلز پارٹی سید زیرک شاہ اپنا دورہ نامکمل چھوڑ کر واپس چلےگئے اور لوگ پیچھے سے شور مچاتے رہ گئے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سید زیرک شاہ بڑے بڑے بوٹ شوٹ پہن کر آئے تھے ، مگر دورہ مکمل کیے بغیر ہی چلے گئے ، جبکہ ان کے والد محترم سید خورشید شاہ تو بارشوں اور سیلاب کے دوران کہیں دکھائی نہیں دیئے۔ عوام میں غصہ تو ہے، لیکن پتا نہیں کیوں انتخابات کے وقت یہ غصہ ٹھنڈا پڑجاتا ہے۔”

متعلقہ تحاریر