قمبر شہداد کوٹ میں پولیس لاک اپ سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد

قمبرشہداد کوٹ کے ڈسٹرکٹ سیشن جج زاہد حسین میتلو نے سیلاب متاثرین کی درخواست پر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے آیا امدادی سامان برآمد کرلیا، جوڈیشنل لاک اپ سے100سے زائد ٹینٹ بھی برآمد کیے گئے

ضلع قمبر شہداد کوٹ کے ڈسٹرکٹ سیشن جج زاہد حسین میتلو نے دسٹرکٹ کی مختلف تحصیلوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیلاب متاثرین  کے لیے آئے امدادی سامان بر آمد کرلیے ہیں۔

ضلع قمبر شہداد کوٹ کے ڈسٹرکٹ سیشن جج زاہد حسین میتلو نےسیلاب متاثرین کی درخواست پر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی۔ شہداد کوٹ میں جوڈیشنل لاک اپ میں  چھاپہ مار کر سیلاب متاثرین کے لیے آیا امدادی سامان بر آمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

سیشن جج زاہد حسین میتلو نے  شہداد کوٹ میں جوڈیشنل لاک اپ سے سیلاب متاثرین کے لیے آئے  100 سے زائد ٹینٹ  بھی بر آمد کرکے ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیے اور احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر یہ سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دیئے جائیں۔

اس موقع پرمیڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سیشن جج زاہد حسین میتلو کا کہنا تھا کہ  قمبرانتظامیہ سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔

سیشن جج نے ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ اورانتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں سیلاب متاثرین کو  فوری طور پر ٹینٹ اوراشیائے خور و نوش فراہم کی جائے ۔

واضح رہے کہ سندھ میں رواں سیزن میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے بری طرح تباہی مچائی ہے۔ سیلاب میں تقریباً4 سو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

حکومت سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے سندھ کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کیا ہے، سڑکیں، پل، انڈر پاسز، سیوریج سسٹم اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جاز کا سیلاب متاثرین کی معاونت کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کااعلان

حکومت اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اب تک 400افراد جاں بحق اور701 افراد زخمی ہوئے جبکہ 15 لاکھ کچے گھروں کو نقصان پہنچا جس کا تخمینہ 150 ارب روپے ہے۔

سندھ میں  بارش اور سیلاب سے 27 لاکھ 53 ہزار 528 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 19 لاکھ 89 ہزار 868 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں۔

حکومت سندھ کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے صوبے کے  نقصانات کا تخمینہ 310 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر