ٹوئٹر کے نئے فیچر”سرکل” کا آغاز، صارفین من پسند افراد کا گروپ بناسکیں گے

معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے انسٹاگرام کے فیچر کلوزفرینڈز کے طرزکا نیا فیچر متعارف کروایا دیا ہے جو صارفین کو انکے فالورز کی فہرست کے بجائے صارفین کے منتخب گروپ کو ٹویٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے

معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جوکہ صارف کو سب فالورز کے بجائے صرف منتخب  افراد  تک محدود رکھے گا ۔ ٹوئٹر سرکل انسٹاگرام کے فیچر کلوز فرینڈز سے ملتا جلتا ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرنے منگل کو ٹویٹر اپنے نئے فیچر "سرکل” کا آغازکردیا ہے۔ نیا فیچر صارفین کو ان کے فالورز کی فہرست کے بجائے صارفین کے منتخب گروپ کو ٹویٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جیسا کہ انسٹاگرام  میں پہلے سے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کو ٹوئٹر پر 85 لاکھ دھمکی آمیز پیغامات

ٹوئٹر صارفین اب اپنے من پسند افراد کا گروپ بناسکتے ہیں تاہم اس میں صرف 150 افردا شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر صارف چاہے تو ان میں کمی  کرسکتا ہے ۔

ٹوئٹر انتظامیہ گزشتہ 4 ماہ سے ٹوئٹر سرکل نامی فیچر کی آزمائش میں مصروف تھی تاہم اب اس کو با قاعدہ متعارف کروایا دیا گیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے صارفین کو ٹوئٹس کے حوالے سے زیادہ اطمینان محسوس ہوگا۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ  سرکل فیچران افراد کے لیے مددگارثابت ہوگا جن کو میسجز کرنے کے بعد ہراساں کیے جانے کا ڈر ہوتا ہے جبکہ سرکل کی آزمائش دوران معلوم ہوا کہ ٹوئٹر صارف محدود افراد کے ساتھ زیادہ ٹوئٹس شیئر کرنے پر زیادہ خوش رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک خریداری کے معاہدے سے دستبردار، ٹوئٹر کا قانونی کارروائی کا انتباہ

یاد رہے کہ رواں سال جون میں ٹوئٹر نے ایک نوٹس فیچر بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ ٹوئٹر پر ’نوٹس‘ ایک نیا فیچر ہوگا جس کا مقصد صارفین کو 280 الفاظ کے بجائے لمبی تحریر لکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر