برطانیہ کی ملکہ الزبتھ انتقال کر گئیں، بکنگھم پیلس

ملکہ الزبتھ نے برطانیہ پر 7 دہائیوں تک حکمرانی کی ، جو کہ سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔

بکنگھم پیلس نے جمعرات کے روز اعلان کیاہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ملکہ الزبتھ نے برطانیہ پر 7 دہائیوں تک حکمرانی کی ، جو کہ سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملکہ آج سہ پہر بالمورال میں پرامن طور پر انتقال کر گئیں۔” "کنگ اور کوئین کنسورٹ آج شام بالمورال میں رہیں گے اور کل لندن واپس آئیں گے۔”

یہ بھی پڑھیے

کیا یوکرین سے طویل جنگ صدر پیوٹن کے اعصاب پر سوار ہوگئی؟

میٹا نے فلسطینیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کردیئے

ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے 73 سالہ چارلس خود بخود برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر 14 ریاستوں کے کنگ بن گئے ہیں۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں آج ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد خاندان کے تمام افراد یکے بعد دیگرے اسکاٹ لینڈ کے گھر، بالمورال کیسل پہنچ گئے تھے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق وہ پچھلے سال کے آخر سے "ایپیسوڈک موبلیٹی مسائل” کا شکار تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تقریباً تمام عوامی مصروفیات ختم کردیں تھیں۔

ملکہ الزبتھ دوم، جو دنیا کی سب سے معمر اور طویل عرصے تک رہنے والی سربراہ مملکت بھی تھیں، 6 فروری 1952 کو اپنے والد کنگ جارج ششم کی موت کے بعد تخت پر براجمان ہوئیں تھیں، جب وہ محض 25 سال کی تھیں۔

روایت کے مطابق ملکہ الزبتھ کو اگلے سال جون میں تاج برطانیہ پہنایا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر