مغویہ بچی کیس، ملزم ظہیر احمد اور شبیر احمد کی درخواست ضمانت منظور

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزمان کو دو لاکھ روپے مچلکوں کے عیوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی: مغویہ بچی کیس میں عدالت نے مرکزی ملزمان ظہیر احمد اور شبیر احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں مغویہ بچی کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مرکزی ملزم ظہیر احمد اور اس کے بھائی شبیر احمد کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

کمسن بچی دعا زہرہ کیس میں نیا موڑ، قدیر اور اظہر کی انٹری

مغویہ بچی کیس، ملزمان کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا

ملزم ظہیر احمد اور ملزم شبیر احمد کے وکیل جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔

عدالت نے ملزمان کو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ، ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مغویہ بچی سے ملنے اور 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ 18 اگست کو سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کیس کے مرکزی ملزم ظہیر احمد کی مقدمہ ختم کرنے اور مدعی مقدمہ کی جانب سے تفتیشی افسر تبدیل کرنے سے متعلق درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

کیس کی مرکزی ملزم ظہیر احمد کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دی گئی تھی جبکہ مدعی مقدمہ یعنی دعا زہرہ کے والد کی جانب سے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔ ظہیر احمد کی پراسیکیویشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔

متعلقہ تحاریر