کمشنر کراچی کی دریا دلی : سیلاب متاثرین میں 10، 10 روپے والے بسکٹ بانٹیں
کمشنرکراچی اقبال میمن نے سیلاب متاثرین میں امداد کے نام پر چند بسکٹ کے ساشے پیک اور2 چھوٹی پانی کی بوتلیں بانٹ کرحاتم طائی کی قبرپر لات ماردی، سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو اور تصاویر سامنے آنے پر سندھ حکومت اور کمنشر کراچی سے عالمی امداد کی بابت معلومات طلب کرلی ، دنیا بھر سے آیا امدادی سامان کہاں گیا ؟ کس کو دیا گیا ؟ سوالات کے انبار لگ گئے
کمشنرکراچی اقبال میمن نے سیلاب متاثرین میں امداد کے نام پر چند بسکٹ کے ساشے پیک اور2 چھوٹی پانی کی بوتلیں بانٹ کر حاتم طائی کی قبر پر لات ماردی ۔
پاکستان کے سب کے بڑے شہر کراچی کے کمشنر اقبال میمن نے سیلاب متاثرین میں اشیائے خور و نوش کی امداد کے نام پر چند بسکٹ کے ساشے پیک اور 2 چھوٹی پانی کی بوتلیں بانٹ کر حاتم طائی کی قبر پر لات ماردی۔
یہ بھی پڑھیے
قمبر شہداد کوٹ میں پولیس لاک اپ سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد
صحافی فہمیدہ ریاض کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر کراچی نے اتوار کو سیلاب متاثرین کو اپنے دفتر میں بلا کر ایک ماہ کا راشن دیا گیا۔
یہ وڈیو ایک بہن کی طرف سے موصول ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ کمشنر کراچی نے اتوار کے روز سیلاب متاثرین کو آفیس میں بلا کر ایک ماہ کا راشن دیا گیا ہے 🥺کچھ تو خدا کا خوف کریں اسے راشن کہتے ہو اس سے زیادہ تو عام لوگوں نے ان کی مدد کی ہے @CommissionerKhi #SindhGovt #karachi pic.twitter.com/yi4w0q402e
— FahmidaRiaz فہمیدہ ریاض (@fehmidariaz) September 13, 2022
فہمیدہ ریاض نے بتایا کہ امداد وصول کرنے والی ایک خاتون نے ملنے والے سامان کی وڈیو بھیجی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امداد کے نام پر چند ساشے بسکٹ کے پیکٹ اور 250 ملی گرام کی2 چھوٹی پانی کی بوتلیں دی گئیں۔
خاتون صحافی نے کمشنر کراچی اقبال میمن اورسندھ حکومت کے کرتا دھرتاؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں۔ ان معمولی کی اشیاء کو ایک ماہ کے راشن کے نام پر متاثرین میں بانٹا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین نے امدادی سامان کے نام پرچند بسکٹ کے پیکٹ اور پانی کی بوتلوں کو اشیائے خورونوش کا نام دینے پر کمشنر کراچی اور سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
ٹوئٹر پرایک صارف نے کمشنر کراچی اور سندھ حکومت سے پوچھا کہ وہ امداد کہاں ہے جو اب تک دنیا بھر سے 50 سے زائد طیاروں میں بھر بھر پاکستان پہنچائی جاچکی ہے ؟۔
Rio biscuits 🍪!!!!!Where is the Aid that has already been delivered to Pakistan 🇵🇰 from all across the world in more than 50 Planes so far ????
— Dr Sumair (@thesumair) September 13, 2022
شاہانی نام کے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ انہیں اللہ کے قہر اور عذاب کا خوف ہوتا تو اس طرح کا سلوک کیا جاتا ؟۔
اللہ کے قہر اور عذاب کا خوف ہوتا تو اس طرح کا سلوک کرتی ۔۔۔۔ ؟؟؟
— شاھانی (@shahaanii) September 13, 2022