فردوس جمال کو عزت راس نہیں آئی، انکل بولنے پر زرنش خان کو جھاڑ دیا

سینئر اداکار کے ہمایوں سعید سے متعلق خیالات سن کر اداکارہ کے پرانے زخم بھی ہرے ہوگئے، فردوس جمال نے انکل کہنے پر اداکارہ کو ڈرامے کے سیٹ پر جھاڑ دیا تھا۔

اداکار فردوس جمال کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید سے متعلق متنازع خیالات کے اظہار پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات بھی سینئر اداکار کے رویے کیخلاف شکوہ کناں ہیں۔ادکارہ زرنش خان نے بھی اس حوالے سے اپنا ایک واقعہ سنایا ہے۔

اداکارہ زرنش خان کو فردوس جمال کے ہمایوں سعید سے متعلق خیالات سن کر سینئر اداکار کا ایک تلخ واقعہ یاد آگیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فردوس جمال کے ہمایوں سعید سے متعلق بیان کا عکس شیئر کرتے ہوئے اپنے واقعے کا ذکر بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نفیس کو 2 نیک دل بچوں کیلیےمسیحا کی تلاش

دنانیر مبین نے اپنی آواز کا جادو جگاکر مداحوں کو حیران کردیا

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ(فردوس جمال) لوگوں اور چیزوں کے حوالے سے اپنے عجیب مسائل کی وجہ سے مجھے  حیران کردیتے ہیں۔ آپ بیتی سناتے ہوئے اداکارہ نےوضاحت کی کہ ان کا مقصد کسی کی ذات کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔انہوں نےبتایا کہ  کافی عرصے پہلے   ہم ایک ساتھ ایک ڈرامے پر کام کررہے تھے، اس دوران میں نے احتراماً کہا السلام علیکم فردوس انکل! آپ کیسے ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ سینئر اداکار کو ان کا انکل کہنا پسندنہیں آیاا ورانہوں نے جواب دیا کہ”بی بی میں شوبزمیں اس لیے نہیں آیا کہ لوگ مجھے انکل بولیں“۔اداکارہ نےلکھا کہ مجھے یہ بات سن کر حیرانی ہوئی اور میں کہا ٹھیک ہے فردوس صاحب۔انہوں نے لکھا کہ انسان کو ہمیشہ نرم مزاج رہ کر بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر فردوس جمال نے ایک سوال سے متعلق جواب میں کہا تھا کہ ہمایوں سعید کے پاس نہ آواز اچھی ہے  نہ کردار، ہمایوں میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر