کیا پاکستان آج انگلینڈ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا بدلہ چکا پائے گا؟

20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سات میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات (7:30) بجے شروع ہو گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں میزبان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کہ سیریز اپنے نام کرسکے۔

یہ بھی پڑھیے

انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز خوشی سے نہال

دھوکہ دہی کے الزامات: ورلڈ چیس چیمپئن نے امریکی کھلاڑی سے میچ ادھورا چھوڑ دیا

افتتاحی میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شائقین کرکٹ سے اپنی ٹیم کی غلطیوں اور شکستوں پر معذرت کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیم نئے پلان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

میچ کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں ، لیکن ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت کے لیے پرعزم ہے اور ہم بہترین حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں  گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی فتح نے پاکستان کے مڈل آرڈر کی کمزوریوں پر سوالات اٹھا دیئے ، کیونکہ اوپنرز کی جانب سے شاندار آغاز کے باوجود مڈل آرڈر بلے باز بری طرح سے ناکام رہے تو انگلینڈ کو ایک بڑا ہدف نہ دے پائے۔

ٹیم کو اچھا آغاز دینے والے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ٹیم کو سیریز میں آگے بڑھنے کےلیے بھرپور کھیل پیش کرنا ہوگا اور تمام کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر توجہ دینا ہو گی اگر ہم نے اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہتر پرفارم کرنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بلے بازوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے قدموں پر جمے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ "جس طرح سے ہم نے پہلا پاور پلے کھیلا وہ بہت اچھا تھا۔” تاہم 10 اوورز کے بعد رفتار میں ایک جھول آیا جس کا کریڈٹ میں انگلش ٹیم کے گیند بازوں کو دیتا ہوں ، کیونکہ انہوں نے کوئی بڑی شراکت بنانے سے پاکستان کو روکے رکھا۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان کا ممکنہ اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان/محمد حارث (وکٹ)، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ/آصف علی، شاداب خان، شاہنواز دہانی/محمد حسنین، نسیم شاہ، حارث رؤف اور عثمان قادر

آج کے میچ کے لیے انگلینڈ کا ممکنہ اسکواڈ: فل سالٹ (وکٹ)، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ مالان، بین ڈکٹ/ول جیکس، ہیری بروک، معین علی (کپتان)، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، عادل رشید ، لیوک ووڈ اورع اولی اسٹون

متعلقہ تحاریر