ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس، عدالت نے دہشتگردی کی دفعات پر دلائل طلب کرلیے

ملزمان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں ملزمان کی جانب سے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بلال یاسین کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ڈاکو ڈکیتی کے نئے نئے طریقے ایجاد کرنے لگے

اسلام آباد میں جنگل کا راج ،پاکستانی لڑکیاں غیرملکیوں کی ہوس کانشانہ بننے لگیں

دوران سماعت زیر حراست ملزم ماجد حسین اور کاشف کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ حسیب وکی سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔

ملزمان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے درخواست پر بحث کے لیے وکلاء کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر