معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا

معروف صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز امیر نے چک شہزاد کے فارم ہاوس میں اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ پر باڈی بلڈنگ کے ڈمبل سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا، اسلام آباد پولیس نے لاش تحویل میں لے لی جبکہ جائے وقوعہ کا فارانزک معائنہ کیا جا رہا ہے، پولیس حکام نے حقائق سامنے لانے کا عزم ظاہر کردیا

اسلام آباد میں معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا ۔ افسوناک واقعہ  آج رات کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس میں پیش آیا ۔

صحافی غریدہ فاروقی نے  اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے پیغام میں بتایا کہ  معروف صحافی ایاز امیر  کے صاحبزادے شاہنواز امیر نے اپنی جوان سالہ بیوی کو ڈمبل مار کر قتل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بڈھ بیر میں مدرسے کی معلمہ کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل بہنوئی نکلا

غریدہ فاروقی نے بتایا کہ شاہنواز امیر نے اپنی 37 سالہ اہلیہ  سارہ پر باڈی بلڈنگ کے ڈمبل کے حملہ کیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

 افسوسناک واقعہ آج رات کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد  کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا ۔

پولیس حکام نے مقتولہ خاتون سارہ بی بی کی لاش کو اسپتال منتقل کردی ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ حکام نے دیگر قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہیں۔

اسلام  پولیس حکام نے سارہ کے قتل کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہنواز نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا، پولیس افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں ۔

اسلام آباد پولیس نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک بیان میں حکام نے بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں  واقع چک  شہزاد کے ایک گھر میں قتل کی واردات ہوئی ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ واقعے کے تمام تر حقائق سامنے لائیں جائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر