ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے تقرری کا اعلان کیا، ہالہ التویجری سعودی انسانی حقوق کونسل کی سربراہ مقرر

سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےاپنے بیٹے اور  ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

یہ بھی  پڑھیے

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 کے پرزوں کی فراہمی پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا

کانگریس اور گاندھی لازم و ملزوم نہ رہے، پارٹی صدارت خاندان سے باہر ہوگئی

شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مقرر ہونے سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اور وزیردفاع تھے۔

دوسری جانب  شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہالہ التویجری کو سعودی عرب کی انسانی حقوق کونسل کی  سربراہ مقرر کرنے کا  شاہی فرمان بھی جاری کریا ہے جو عواد بن صالح العواد کی جگہ لیں گی۔ اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل یہ خاتون جون 2017 سے فیملی افیئر کونسل کی سیکرٹری جنرل تھیں۔

  کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حکومتی اثر و رسوخ سے پاک ہے، سربراہ کا انتخاب بادشاہ کرتا ہے اور تمام اراکین کا تقرر سعودی عرب کی وزرا کونسل کے صدر کرتے ہیں۔ جس کا فیصلہ بالآخر شاہی حکم نامے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

ملک کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے سربراہ وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ کمیشن کے سبکدوش ہونے والے سربراہ کو وزیر کے عہدے کے ساتھ شاہی عدالت کا مشیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر