ایمیزون پر نئے فروخت کنندگان میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ،ملک کی صلاحیت، اس کی برآمدی مصنوعات اور پلیٹ فارم سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار

امریکا کی کثیر القومی ای کامرس کمپنی ایمیزون پر پاکستانی تاجروں انتہائی کم وقت میں اپنے قدم جمالیے۔

ایمیزون مارکیٹ پلیس پر کاروبار کی اجازت ملنے کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان  نے دنیا بھر میں متعدد مصنوعات فروخت کرنے والے سرفہرست تین ممالک میں اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زرمبادلہ کے ذخائر میں 341 ملین ڈالر کی کمی ، واپس 8 ارب ڈالر رہ گئے

ڈالر پر ڈار افیکٹ پڑتے ہی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا

جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے حکام نے ملک کی صلاحیت، اس کی برآمدی مصنوعات اور پلیٹ فارم سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تیزی سے بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اوپر کی جانب رجحان کو برقرار رکھنے  کی کوشش کریں گے۔

   چیئرمین رضا ربانی کھر کی سربراہی میں منعقدہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پاکستان 2022 میں امریکا میں ایمیزون کے مارکیٹ پلیس میں شامل ہونے والے 3 بہترین فروخت کنندگان میں شامل ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس میں کوئی حیرت  نہیں کہ امریکا اور چین اس فہرست میں سرفہرست ہیں  جبکہ ہزاروں پاکستانی فروخت کنندہ دو سب سے بڑی اقوام  کے مقابلے میں بونے ہیں لیکن پھر بھی یہ دنیا کے باقی ممالک سے آگے ہیں ۔

ایمیزون نے مئی 2021 میں پاکستان کو ان ممالک میں شامل کیا تھا جنہیں مارکیٹ پلیس میں فروخت کی اجازت ہے۔ یہ فیصلہ وزارت تجارت اور ایمیزون حکام کے درمیان تقریباً سال بھر کی بات چیت کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد سے پاکستان سے ہزاروں سیلرز ایمیزون مارکیٹ پلیس میں شامل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر