کورونا متاثرین کی تعداد کتنی ہوسکتی ہے؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد: کورونا کی وباء ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد کتنی ہوسکتی ہے، اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے حیران کن انکشاف کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس انفیکشن کا شکار ہوسکتا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد موجودہ تعداد سے 20 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب کورونا پاکستان میں ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے۔ وباء پھیلاؤ نے ایک بار پھر ڈاکٹرز کو پریشان کردیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کو شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہوسکے تو بلاوجہ گھر سے نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک ساڑے تین کروڑ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت کے زیرنگرانی کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ رواں برس کے آخر تک یہ ویکسینز بنالی جائیں گی۔ ویکسین بننے کے بعد آئندہ برس دنیا بھر میں 2 ارب خوراکیں تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے