ڈیرہ اسماعیل خان میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو درازندہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ ژوب شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 26 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ ژوب شاہراہ پر خانہ بدوشوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے تصادم میں خواتین سمیت گیارہ افراد جان بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا، 200 سے زائد ویلیج چیئرمین پی ٹی آئی میں شامل

دیر میں سیلابی پانی مسافر کوچ بہا لے گیا، حادثے میں 16 افراد شدید زخمی

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو درازندہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ، تاہم اصل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 ایمبولینسوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان DHQ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کی جانب سے جان بحق اور زخمی ہوںے والے افراد کی  تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پولیس حکام سے حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جانے چاہیے اور کسی قسم کی کوئی کمی محسوس نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر