عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے نیشنل بینک سمیت پانچ بینکس کی ریٹنگ کم کردی
معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیزحبیب بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اورنیشنل بینک پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی 3 سے گھٹا کر سی اے اے 1 کردی ہے
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کے پانچ بینکس کی ریٹنگ کم کردی گئی۔ ریٹنگ کم ہونے والے بینکس میں پاکستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ حبیب بینک لیمٹڈ بھی شامل ہے ۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرزسروس نے پاکستان کے 5 بڑے بینکس کی ریٹنگ کم کردی ہے جس میں حبیب بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈاور نیشنل بینک پاکستان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
یونائیٹڈ بینک کا سابق ملازم تنخواہوں کی عدم فراہمی پر ذہنی اذیت کا شکار
معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والےعالمی ادارے موڈیز نے اے بی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، یوبی ایل اور نیشل بینک پاکستان کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کم بی 3 سے کم کرکے سی اے اے 1 کردی ہے ۔
موڈیز نے پاکستانی بینکس کی بیس کریڈٹ اسیسمنٹ کو بی 3 سے سی اے اے 1 کردیا ہے جس کے بعد یوبی ایل کے حصص کی قیمتوں میں 17 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔
ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے لمبے عرصے کے بیرونی قرض کی ریٹنگ بی 3 سے سی اے اے1 کردی گئی ہے۔ سیلاب سے پیدا شدہ لیکوڈٹی، بیرونی خدشات اور پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حبیب بینک لمیٹڈ کو دہشتگردوں کی مالی معاونت پر امریکا میں مقدمے کا سامنا
موڈیزکے مطابق مناسب لاگت پرمارکیٹ فنانسنگ کی عدم دستیابی کے سبب پاکستان کا بیرونی قرض ادائیگی کے لیےکثیر جہتی اور آفیشل قرض دینے والوں پر انحصار رہےگا۔