سی اے اے کا تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پیش کرنے کا منصوبہ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور پاکستان ریلوے خواجہ سعد رفیق ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ٹی برآمدات میں غیرمعمولی نمو حاصل کرکے معیشت کو سنبھالا دیں گے، اسحاق ڈار

سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے کرائے میں 100فیصد اضافہ کردیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ایئر پورٹس پر فضائی مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔

CAA Tender Notice

پی سی اے اے کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئر پورٹس پر مسافروں کو سہولت دی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں ائیر پورٹس  پر سروسز کا آغاز کردیا جائےگا، مختلف کمپنیوں سے اس حوالے سے ٹینڈرز طلب کرلیے ہيں۔

متعلقہ تحاریر