دیوالی کا کیک نوازشریف کی جان کو آگیا، مخالفین کی کڑی تنقید
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے لندن میں ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے دیوالی کا کیک کاٹا گیا جس کی وڈیو پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کی گئی تو مخالفین کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لندن میں اپنے فتر میں دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کیک کاٹا۔ مختصر تقریب میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔
مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کی جانب سے دیوالی کے موقع پرہندو برادری ظہار یکجہتی کیلئے کیک کاٹا گیا۔ لندن میں سابق وزیر اعظم کے دفتر میں منعقد مختصر سی تقریب میں پرویز رشید بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن، ہندوؤں کو مسجد میں پوچا پاٹ کی اجازت مل گئی
نواز شریف اور مریم نوازکی جانب سے ہندو رکن کا دیوالی کی مبارکباد دی گئی۔ دیوالی کا کیک کاٹنے کی وڈیو پی ایم ایل این کی جان سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تو نون لیگ کے مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔
Happy Diwali🪔 pic.twitter.com/RSeDzvjmsG
— PML(N) (@pmln_org) October 24, 2022
سارہ نامی ایک ٹوئٹرہینڈل سے کہا گیا کہ جی یہ وقت خوشی منانے کا ہے!، پاکستان کے ایک معروف صحافی کو اس لیے قتل کر دیا گیا کیونکہ وہ آپ کے کرپشن کیسز کو ایک دستاویزی فلم میں فلمارہا تھا۔
A well known journalist of Pakistan has been killed because he was filming YOUR corruption cases in a documentary. Yeah good. Time to celebrate.
— Saڑa (@Sarasara44_) October 24, 2022
راشد عباسی نامی ایک شخص نے لکھا کہ ملک میں اس وقت ہر دل رکھنے والا شخص سوگوار بہت اور یہ قاتل جشن منارہے ہیں۔
ملک میں اس وقت ہر دل رکھنے والا شخص سوگوار بہت اور یہ قاتل جشن منا رہے ہیں
— Rachid abbacy (@rashidabbasy) October 24, 2022
عمران ریاض لیجنڈ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ پوری قوم اپنے جواں بیٹے کے کھوجانے پر غم میں ڈوبی ہے اور ان بےشرموں کے کام دیکھیں۔ چلو کیک کاٹ ہی لیا ہے تو ویڈیو تو ریلیز نہ کرو۔
پوری قوم اپنے جواں بیٹے کے کھو جانے پر غم میں ڈوبی ہے اور ان بےشرموں کے کام دیکھیں ۔
چلو کیک کاٹ ہی لیا ہے ویڈیو تو ریلیز نہ کرو#قوم_کا_ہیرو_ارشد_شریف— Imran-Riaz-ᏞꫀꪇꫀꪀᎴ (@ImranRiazLegend) October 24, 2022
فرمودات اقبال نامی ٹوئٹر صارف نے دیوالی کے کیک کی وڈیو کو ارشد شریف کے معاملے سے ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے طنزیہ طور پر لکھا کہ ٹھیک ہے آپ ایسا کریں کہ دیوالی منانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردو، سب کا دھیان بٹ جائے گا۔
میڈیا سیل- سر عوام میں ارشد شریف کی شہادت کو لیکر بہت زیادہ غصہ پایا جارہا ھے
سر – ٹھیک ھے آپ ایسا کریں کہ دیوالی منانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردو- سب کا دھیان بٹ جائے گا— فرمودات اقبال (@IqbalKiBaten) October 24, 2022