پوپ فرانسس کی پادریوں و راہباؤں کو فحش فلمیں نہ دیکھنے کی ہدایت
مسیحی فرقے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روم میں ایک سیمینار سے خطاب میں اعتراف کیا کہ پادری اور راہبائیں فحش فلمیں دیکھتے ہیں، پاپ فرانسس نے واضح ہدایت جاری کیں کہ یہ شیطانی عمل ہے اس سے گرہیز کیا جائے، پوپ اسے قبل چرچ میں پادریوں کی جانب سے ہونے والے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف کرچکے ہیں
مسیحی فرقے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اعتراف کیا ہے کہ پادری اور راہبائیں فحش فلموں سے محفوظ نہیں رہی۔ بہت سے پادریوں اور راہباؤں کے پاس فحش مواد موجود ہے ۔
روم میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب میں رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں اور راہباؤں کا فحش فلمیں دیکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ITV کی اینکر نے لائیو کوریج کے دوران پوپ فرانسس کی موت کا اعلان کردیا
پوپ فرانسس نے کہا کہ مسیحی مذہب کے فروغ کیلئےسوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے۔ فحش مواد سے دیکھنے سے پرہیز کریں۔ فحش نگاہی ایک شیطانی عمل اور برائی ہے۔
پوپ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے دور کے نوجوان پادری اور راہبائیں سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کررہی ہے مگر اپنی شناخت بھولتی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹل ٹولز کو مسیحیت کی فروغ کیلئے استعمال کیا جائے ۔
کیتھولک کے روحانی پیشو نے اپنے خطاب میں پادریوں اور راہباؤں کو متنبہ کیا کہ پورنوگرافی سے دور رہیں۔ یہ بدترین شیطانی عمل اور بڑی برائی ہے جس سے اب پادری اور راہباہیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ برائی سے گریز کا مشورہ صرف پورنو گرافی تک محدود نہیں اس میں بچوں سے بدسلوکی اور دیگر سماجی برائیاں بھی شامل ہیں جس سے ہمیں بچنا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس چرچ میں جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پادریوں نے کئی راہباؤں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔