بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا روزانہ عوام سے ہزاروں گالیاں ملنے کا اعتراف

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ میں ایک جلسے میں اعتراف کیا کہ عوام روز مجھے 2 سے 3 کلو گالیاں دیتے ہیں مگر وہ گالیاں میرے لیے طاقت کا باعث بن جاتی ہیں اور اسی انرجی سے صبح دلی میں، شام کرناٹک اور اس کے بعد تامل ناڈو اوراب تلنگانہ میں جلسے کررہا ہوں

بھارت کے وزیراعظم نریندری مودی نے عوام کو گالیوں کو اپنی طاقت کا راز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان کی کرپا سے روزانہ دو3 کلوگالیاں کھاتا ہوں جس سے انرجی ملتی ہے ۔

بھارتی ریاست تلنگانہ  میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندری مودنے انکشاف کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر کلو کلو کے حساب سے لوگ گالیاں دیتے ہیں مگر اس سے مجھے انرجی ملتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں مودی کے خلاف اشتہار پر بھارت میں ہنگامہ بپا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جلسے میں اعتراف کیا کہ عوام روز مجھے 2 سے 3 کلو گالیاں دیتے ہیں اور یہی گالیاں میری طاقت کا راز ہے۔ گالیاں میرے لیے غذا بن جاتی ہیں۔

مودی نے کہا کہ میرے سے پوچھا جاتا ہے اتنے جلسے کرتے ہو۔ اتنی طاقت کہاں سے ملتی ہے تو میں انہیں بتاتا ہوں کہ بھگوان کے کرم سے روزانہ گالیاں کھانے کو ملتی ہے جوکہ میری انرجی کا راز ہے ۔

پر مہاتما اور ایشور کے کرپا سے گالیاں  میرے لیے غذایت میں بدل جاتی ہیں جس سے طاقت ملتی ہے۔ صبح دلی میں تھا، پھر کرناٹک اور تامل ناڈو میں اور اب تلنگانہ میں ہوں، میں تھکتا نہیں ہوں۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ایشور کی کرپا سے مجھے دی جانے والی گالیاں منفی سے مثبت ہوجاتی ہیں اور یہی میری طاقت اور عزم و ہمت کی  کہانی ہے۔ یہ بھگوان کے  آشیر واد سے ممکن ہوتا ہے  ۔

متعلقہ تحاریر