امریکی سازش ماضی کا حصہ، عمران خان واشنگٹن سے تعلقات قائم کرنے پر تیار
فنانشل ٹائمزکو انٹرویو میں عمران خان نے رجیم چینج کے حوالے سے امریکی سازش کو پس پشت ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ اب ختم ہوگیا، واشنگٹن سے کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، تحریک انصاف نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عمران خان کے فنانشل ٹائمز کے دیئے گئے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنی حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش کو ماضی کا حصہ کہتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ معاملہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمزکو انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے اسے بھول کر آگے کی طرف دیکھنا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے زخموں کی وڈیو کے بعد رانا ثنا اور فضل الرحمان سے معافی کا مطالبہ
عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے۔ اب امریکا سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہوں۔ ہمیں آگے کی جانب دیکھنا ہے ۔
تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف امریکی سازش کو پس پشت ڈالتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ معاملہ اب ختم ہوچکا ہے اب امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔
پی ٹی آئی کے چیف کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان آقا اور غلام والا تعلق ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے بنا ہے۔ ہمیں کرائے کی بندوق کی طرح استعمال کیا گیا اور اسکی ذمہ داری ہماری حکومتوں پر عائد ہوتی ہے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی سازش سے ہماری حکومت کو گراکر چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، عمران خان
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عمران خان کے فنانشل ٹائمز کے دیئے گئے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا جا رہا ہے ۔
تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جس میں عمران خان نے ہرگز یہ نہیں کہا کہ سازش نہیں ہوئی، عمران خان نے کہا پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں۔