کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب اور کوچ پر دھوکہ دہی کے الزامات

براڈکاسٹر پیئرز مورگن کے ساتھ ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں پرتگال کے معروف فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ کوچ ایرک ٹین ہیگ میری نظروں میں اپنی عزت گنوا چکے ہیں جبکہ کلب نے بھی میرے ساتھ دھوکہ دہی کی ۔ایرک سمیت بہت سے لوگ مجھے کلب میں برداشت نہیں کر پارہے ہیں

پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوچ ایرک ٹین ہیگ میری نظروں میں اپنی عزت کھوچکے ہیں۔

براڈکاسٹر پیئرز مورگن کے ساتھ ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں فٹ بال کے دنیا کے مایا ناز کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم منیجر اور کوچ ایرک ٹین ہیگ  میری نظروں میں اپنی عزت گنوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

معروف فٹبالر رابرٹ لیوینڈوسکی کی71 ہزار ڈالر مالیت کی گھڑی کی چوری

پرتگالی فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ہیڈ کوچ سمیت مانچسٹر کلب کے کئی عہدیداران کی کوشش ہے کہ مجھے کلب سے نکال دیا جائے۔ میری بیٹی کی بیماری پر کلب سے کسی قسم کی ہمدردی کا اظہار بھی نہیں کیا گیا ۔

اسٹار فٹ بالر کا کہنا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے 2013 میں منیجرالیکس فرگوسن کے جانے کے بعد سے بطور کلب ترقی نہیں کی۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں عبوری مینیجر کے طور پر رالف رنگینک کی خدمات حاصل کرنے پر تنقید کی۔

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نےاپنے انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کو سچ  بتانا چاہیے۔ مجھے دھوکہ ہوا محسوس ہوا اور مجھے لگا کہ کچھ لوگ مجھے یہاں نہیں چاہتے، نہ صرف اس سال بلکہ پچھلے سال بھی ایسا ہی ہوا تھا ۔

رونالڈو نے کہا کہ "میں اس کے لیے عزت نہیں رکھتا کیونکہ وہ میرے لیے احترام کا اظہار نہیں کرتا۔اگر آپ کو میری عزت نہیں ہے تو میں کبھی بھی آپ کی عزت نہیں کروں گا۔

متعلقہ تحاریر