شاہین آفریدی کے اسکین میں انجری کا کوئی آثار نہیں ملا، پی سی بی
تکلیف ممکنہ طور پرلینڈنگ کے دوران گھٹنا مڑنے کی وجہ سے تھی، فاسٹ بولر وطن واپسی ہائی پرفارمنس سینٹر میں بحالی کے پروگرام سے گزریں گے، بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی بحالی پروگرام کی کامیاب تکمیل اور طبی ماہرین کی رائے سے مشروط ہوگی، اعلامیہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کیلیے اچھی خبر آئی۔ فائنل میں زخمی ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے ک ے اسکین میں کسی چوٹ کا کوئی آثا ر نہیں ملا۔
پی سی بی کےماہرین نے فاسٹ بولر کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں 2 ہفتے کا بحالی کا پروگرام تجویز کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
محمد شامی کو شعیب اختر پر طنز مہنگا پڑگیا،ٹوئٹر صارفین نے آئینہ دکھادیا
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کی میلبرن سے پاکستان روانگی سے قبل پیر کی صبح شاہین آفریدی کا اسکین کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان میں انجری کے کوئی آثار نہیں ہیں اور گھٹنے میں تکلیف ممکنہ طور پرلینڈنگ کے دوران گھٹنامڑنے کی وجہ سے تھی۔
Update on Shaheen Shah Afridi
Read details here ⤵️ https://t.co/EQ1d7aKxzA
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 14, 2022
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اور گھٹنے کے آسٹریلوی ماہر ڈاکٹر پیٹر ڈی السینڈرو کے درمیان اسکینز پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئی چوٹ نہیں آئی، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔
پی سی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پاکستان واپسی کے چند دنوں بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بحالی اور کنڈیشنگ پروگرام سے گزریں گے جو ان کے گھٹنے کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
شاہین کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی چیمپئن فاسٹ باؤلر کے بحالی پروگرام کی کامیاب تکمیل اور طبی ماہرین کے رائے سے مشروط ہوگی۔