منی لانڈرنگ کیس: ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے حاضری مکمل کرائی جبکہ حمزہ شہباز ، قاسم قیوم ،علی احمد خان ،نثار احمد ، محمد عثمان کمرہ عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج قمرالزمان کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جی کیا صورتحال ہے کیس کی؟ ، جس پر پراسیکیوشن نے کہا کہ سر جی گواہ آئے ہوئے ہیں ان کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کے وکیل امجد پرویز کدھر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیب ترامیم مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی، جسٹس اعجاز الاحسن
کراچی کی صنعتوں کا 15 نومبر سے گیس بندش پر بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا انتباہ
کونسل نے عدالت کو بتایا کہ وہ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں کچھ دیر تک آ جائیں گے۔
عدالت نے کہا کہ آپ سینئر کونسلر امجد پرویز سے پوچھ لیں جس دن وہ موجود ہوں اس دن کی تاریخ دے دیں۔
وکیل کی استدعا کی کہ جمعہ 25 نومبر کی تاریخ دے دی جائے۔
جس پر عدالت نے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
حمزہ شہباز ، قاسم قیوم ،علی احمد خان ،نثار احمد ، محمد عثمان کمرہ عدالت پیش۔
یاد رہے کہ عدالت نے نیب کے مزید گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر رکھا ہے۔