آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مخصوص گروہ نے انتہائی چالاکی اور بے ایمانی سے جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور خاندان کے اثاثے آرمی چیف اور ان کے خاندان سے منسوب کیے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار گمراہ کن ہیں ، ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر اعدادوشمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چھ سالہ دور میں ان کے سمدھی نے اثاثے بنائے۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹی ، بیوی اور خاوند کا پردہ چاک کرنے والوں کو نہ یہاں نہ اگلے جہاں میں معاف کروں گا، اعظم سواتی

قرضوں کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے، عمران خان

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر کے پاس ڈکلیئرڈ ہے۔ آرمی چیف کے خلاف مذموم مہم چلائی جارہی ہے۔ کیونکہ یہ سب باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مخصوص گروہ نے انتہائی چالاکی اور بے ایمانی سے جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور خاندان کے اثاثے آرمی چیف اور ان کے خاندان سے منسوب کر کے یہ تاثر دیا کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے خاندان نے بنائے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کا خاندان ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثوں کے لیے جوابدہ ہے۔

متعلقہ تحاریر