ایپل انٹرنیشنل کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اعتدال کے مطالبے پر ٹوئٹر پر ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکیاں دینے لگی ہے، مسک نے ایپل انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ "یہاں کیا ہو رہا ہے؟"۔

دنیا کے امیرترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مسلسل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کوایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی دے رہی ہے  ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) ایلون مسک نےسوشل میڈیا ایپ پراپنے ایک پیغام میں کہا ہےکہ ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سےمسلسل ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکیاں دے رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹرکے تصدیقی اکاؤنٹ پر بلوٹک کی جگہ گولڈن اور گرے ٹک کے استعمال کا آغاز

ایلون مسک نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے مواد میں اعتدال پیدا کرنے کے مطالبے پر ٹوئٹر پر دباؤ ڈالنا شروع کررکھا ہے۔ ایپل نے ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی بھی دے دی ہے ۔

ایپل انٹرنیشنل پر الزامات کی برسات کرتے ہوئے مسک نے کہا کہ آئی فون بنانے والی کمپنی نے پہلے اشتہارات کی فراہمی بند کی اوراب ٹوئٹرایپ کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دے رہا ہے ۔

ایپل کی جانب سے غیرتصدیق شدہ کارروائی غیر معمولی نہیں ہوگی کیونکہ کمپنی نے معمول کے مطابق اپنے قوانین کو نافذ کیا ہے اور اس سے قبل گیب اور پارلر جیسی ایپس کو ہٹا دیا ہے۔

مسک نے سوال پوچھا کہ  "کیا ایپل امریکا میں آزادانہ تقاریر سے نفرت کرتے ہیں ؟۔ انہوں نے ایپل انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ "یہاں کیا ہورہا ہے؟”۔

ایپل نے امریکی قدامت پسندوں کی پسندیدہ پارلرایپ اپنے اسٹورسے ہٹا دی تھی تاہم بعد میں پارلرکی جانب سے مواد میں تبدیلی کرکے اسے اعتدال پسند کیے جانے پر واپس بحال کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر کی غیرمقبولیت کے دعوے مسترد، یومیہ 16 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ

یاد رہے کہ ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن ایک امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ ایپل آمدنی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق ایپل کا سالانہ ٹرن اوور365 ارب ڈالر ہے۔ ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن برقیاتی اشیاء بناتی ہے جن میں آئی فونز، آئی پوڈ، آئی پیڈ اور میک سسٹم شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک کی جانب سے  مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر 45 ارب ڈالر کے عوض خریداری کے بعد  سے مسلسل مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر