ممبئی میں کورین لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 مسلمان لڑکے گرفتار
بھارت کے معاشی حب ممبئی میں غیرملکی کورین خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 مسلمان لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی کوئی شکایت نہیں آئی تاہم سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر ازخود کارروائی کرکے دونوں لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے

بھارت کے معاشی حب ممبئی میں غیرملکی کورین خاتون سے ہراساں کرنے کے الزام میں2 مسلمان لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک لڑکا کورین خاتون کا زبردستی ہاتھ پکڑرہا ہے ۔
بھارتی شہر ممبئی میں2 نوجوانوں کی جانب سے کورین خاتون پر ہراساں کرنے پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں مسلم لڑکوں کی گرفتاری واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیے
گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے جلاد آفتاب کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آگئے
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی کے مضافاتی علاقے "کھر ” دو نوجوان ایک کورین خاتون کو ہراساں کررہے ہیں۔ نوجوانوں نے لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور زبردستی اسے موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی ۔
@MumbaiPolice A streamer from Korea was harassed by these boys in Khar last night while she was live streaming in front of a 1000+ people. This is disgusting and some action needs to be taken against them. This cannot go unpunished. pic.twitter.com/WuUEzfxTju
— Aditya (@Beaver_R6) November 30, 2022
ممبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کی بنا پر واقعے کا نوٹس لیکر ازخود کارروائی کی گئی اور لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
Mumbai Police’s Khar Police station has taken a Suo Moto action in an incident that happened with a Korean woman (foreigner) in the jurisdiction of Khar West.
In this regard, both the accused have been arrested and booked under relevant sections of the IPC.
— मुंबई पोलीस – Mumbai Police (@MumbaiPolice) December 1, 2022
ممبئی پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف آئی پی سی کے 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کورین لڑکی کے انتہائی قر ب آکر اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ خاتون انتہائی پریشان نظر آرہی ہیں ۔
کورین لڑکی نے جب اپنا ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی تواچانک سے دوسرا لڑکا نمودار ہوا اور اسے موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی مگر خاتون مسلسل ان کے ساتھ جانے سے انکار کرتی رہی ۔