پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال مینیجنگ ڈائریکٹر پی این ڈاکیارڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کراچی: پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے برطانیہ سے ساؤنڈ اور وائبریشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ: نیول چیف کی اراکین پارلیمنٹ اور صحافیوں سے گفتگو

سوات پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں کا تحصیل مٹہ میں اسکیننگ آپریشن

ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال پاک بحریہ میں ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں، جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے۔

ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈانٹ کارساز شامل ہیں۔ جبکہ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹر (پراجکٹس )ایم ٹی سی نارتھ، جنرل مینیجر پی سی بی آر ایف ، جنرل مینیجر (ٹیکنیکل) ساؤتھ اور پی این ڈاکیارڈ میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ اور سروسز) شامل ہیں۔

اس وقت ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال مینیجنگ ڈائریکٹر پی این ڈاکیارڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ان کی شاندار خدمات اور عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر