اقرار الحسن کو جمیل فاروقی کے بعد وینا ملک سے سینگھ پھنسانا مہنگاپڑگیا

اقرار الحسن نے انٹرویوز کیلیے سابق وزیراعظم کے اینکرز کے انتخاب پر طنز اًوینا ملک کا نام استعمال کیا تو اداکارہ نے انہیں اپنے’روایتی ‘انداز میں جواب دیتے ہوئے دانت کھٹے کردیے

اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن کو بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کے بعد وینا ملک سے سینگھ پھنسانا مہنگا پڑگیا۔

جمیل فاروقی کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا  انٹرویو کیے جانے کے بعد اقرار الحسن نے انٹرویوز کیلیے سابق وزیراعظم کے اینکرز کے انتخاب پر طنز اًوینا ملک کا نام استعمال کیا تو اداکارہ نے انہیں اپنے’روایتی ‘انداز میں جواب دیتے ہوئے دانت کھٹے کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے دو سوالات پر وضاحت طلب کرلی

اعظم سواتی کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات، آئی جی سندھ ججز پر بھڑک اٹھے

اقرارالحسن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جمیل فاروقی کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ جے گل ایتھوں تک پہنچ گئی اے تے ہتھیار سُٹ دیو(جب بات یہاں تک پہنچ گئی ہے تو ہتھیار پھینک دو)۔

اس ٹوئٹ کے بعد اقرار الحسن اور جمیل فاروقی کے درمیان طعن تشنیع کا لمبا دور چلا جس کے بعد جمیل فاروقی نے اقرار الحسن کو ٹوئٹر پر بلاک کردیا۔

اقرارالحسن نے ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ”میں سیاسی نہیں سماجی پروگرام کرتا ہوں، اسی لئے اپنے کیرئیر میں کسی سیاسی لیڈر سے نہیں ملا۔ خان صاحب سے ملاقات کروانے کا بھی کہا گیا (جس کے گواہ اور ثبوت موجود ہیں) لیکن اُن سے ملنا میرا کام ہی نہیں سو معذرت کر لی۔ بس دعا ہے خان صاحب اگلے انٹرویو کے لئے ویناملک کا انتخاب نہ کر لیں“۔

اقرار الحسن کے ٹوئٹ کےجواب میں وینا ملک   اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کرتے ہوئے   ان کی بیگمات کو بیچ میں لے آئیں۔

ایک صارف نے اقرار الحسن پر طنز کرتے ہوئے لکھاکہ”کروالی عزت، مل گیا سکون“۔

جواب میں اقرار الحسن نے لکھاکہ”یہ بے عزتی میری نہیں انہوں نے خان صاحب کی کی ہے۔ یعنی اگر کسی کی بہن بیٹی یا بیوی خان صاحب کا انٹرویو کرنے جائے تو وینا کے مطابق خان صاحب کا کردار اتنا مشکوک ہے کہ کسی خاتون کا وہاں جانا ایک طعنہ ہے اور حیرت ہے انصافی اس ٹوئٹ کو سرِاہ رہے ہیں“۔

متعلقہ تحاریر