جنرل باجوہ نے آخر دم تک عمران خان کا ساتھ دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے آخری وقت تک عمران خان کا ساتھ دیا۔ غلط معاشی پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے ملک واقعی دیوالیہ ہو رہا ہے۔

لوئر دیر تیمرگرہ میں میڈیا سے گفتگو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی حکومت، صوبائی حکومت، عمران خان اور پرانی اسٹیبلشمنٹ ملک کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میاں نواز شریف جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپس آرہے ہیں، پارٹی ذرائع

ریکوڈک سے متعلق سینیٹ سے بل پاس کروا کر جمہوری روایات کو روندھا گیا، سینیٹر میر طاہر بزنجو

سابق سینیٹر اور امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوسکتی ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ملازمین کے تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تبائی میں پرانی کرپٹ اسٹیبلشمنٹ ملوث تھی، جس طرح انہوں نے عمران خان کی حکومت کو ہر میدان میں بانہوں میں ڈال کر عوام کو صبر کا پیمانہ فراہم کیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہا کہ انتخابات کا کوئی مقصد نہیں، جب تک اصلاحات نہیں ہوں گی انتخابات ملک کے لیے مفید نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ملک کو تباہ نہیں کر رہے بلکہ ہم ملک کی خوشحالی، غربت کے خاتمے اور اپنے خودمختار ملک کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر