روزنامہ جنگ نے سمیرا ملک کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بنیاد پر خبر شائع کردی
مسلم لیگ نون کی پنجاب کی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی وکیل ایڈوکیٹ شمائلہ رانا نے اردو روزنامہ جنگ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اخبار نے میری موکل کے خلاف بے بنیاد خبر شائع کی،پی ٹی آئی رہنما عائلہ ملک کی بہن سمیرا ملک نے کہا کہ مذکورہ اکاؤنٹ میرا نہیں بلکہ جعلی اکاؤنٹ ہے ،سمیرا ملک کے نام کے چلنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ 6 ماہ قبل بنایا گیا ہے جس کے تقریباً12 ہزار فالورز ہیں
پاکستان مسلم لیگ نون کی پنجاب کی نائب صدر و سابق وفاقی وزیراورتحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کی ہمشیرہ سمیرا ملک نے ملک کے سب سے بڑے اردو اخبار روزنامہ جنگ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی پنجاب کی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی وکیل ایڈوکیٹ شمائلہ رانا نے اردو روزنامہ جنگ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اخبار نے میری موکل کے خلاف بے بنیاد خبر شائع کی ۔
یہ بھی پڑھیے
آڈیو لیک کا موسم: سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور آڈیو کلپ منظرعام پر آگیا
نون لیگی رہنما سمیرا ملک کی قانونی مشیر ایڈوکیٹ شمائلہ رانا نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ سابق وفاقی کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گمراہ کن بیانات کی بنیاد پر جنگ اخبار نے خبر شائع کی جس سے میری موکل کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے فیک ٹوئٹر اکاونٹ سے گمراہ کن بیانات جن کی بنیاد پر جنگ اخبار نے خبر لگائی ھے سے میڈم سمیرا کا کوئی تعلق نہی ھے ۔میں ایڈوکیٹ شمائلہ رانا بطور لیگل ایڈوائزر سمیرا ملک قانونی کاروائی کیلئے نوٹس بھجوا رھی ھوں سمیرا ملک مسلم لیگ ن کی نائب صدر پنجاب ھیں pic.twitter.com/vTKwgiNoTc
— Shamyla (@Shamylaroy) December 22, 2022
شمائلہ رانا نے کہا کہ سمیرا ملک کی قانونی مشیر کی حیثیت سے روزنامہ جنگ کو نوٹس بھجوادیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جنگ اخبار نے سابق وفاقی وزیر سے متعلق جس بنیاد پر خبر شائع کی اس سے میری موکل کو کوئی تعلق نہیں ہے ۔
سمیرا ملک کی قانونی مشیر شمائلہ رانا نے کہا کہ جیو ٹی وی اور جنگ اخبار جیسے مستند ادارے نے ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی خبر پر میری موکل سمیرا ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس پر کارروائی کی جائے گی ۔
جیو جنگ جیسے مستند ادارے کے رپورٹر نے فیک اکاوئنٹ کی خبر پہ سمیرا ملک صاحبہ کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ اس فیک اکاوئنٹ کا لنک رپورٹ کر دیا گیا ھے، اور جنگ اخبار کے صحافی نے اگر معاملے کی درستگی کی خبر نہ لگائی تو سمیر ملک بذریعہ ایڈوکیٹ شمائلہ لیگل نوٹس کا حق محفوظ رکھتی ھیں https://t.co/ZLTnR7lube
— Shamyla (@Shamylaroy) December 22, 2022
شمائلہ رانا کا کہنا تھا کہ جنگ اخبار کے مذکورہ صحافی نے اپنی شائع شدہ جعلی خبر کی درستگی کے حوالے سے خبر شائع نہیں کی تو میری موکل سمیرا ملک بذریعہ ایڈوکیٹ شمائلہ لیگل نوٹس کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ روزنامہ جنگ نے 2 روز قبل خبر شائع کی تھی کہ عمران خان اور عائلہ ملک کی مبینہ آڈیو کال لیک ہونے کے معاملہ پر سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک بھی اپنی بہن عائلہ ملک کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئیں۔
جنگ اخبار نے سمیرا ملک کے نام سے بنے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بنیاد بناکر خبر شائع کی تھی کہ سمیرا ملک نے اپنی بہن عائلہ ملک کے متعلق ریلیز کی گئی جعلی آڈیوز کی مذمت کی اور سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
میری بہن عائلہ ملک کے متعلق ریلیز کی گئی جعلی آڈیوز کی سختی سے مذمت کرتی ہوں اور سپریم کورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہوں
— Sumaira Malik (@SumairaMalikMNA) December 21, 2022
جعلی اکاؤنٹ سے شیئرکی گئی خبرمیں کہا گیا تھا کہ عمران خان اور عائلہ ملک کی مبینہ آڈیو لیک مسلم لیگ نون کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جعلی آڈیو ہے تاہم اگر مریم نواز کی اصل آڈیو لیک ہوگئی تو کیا ہوگا ؟۔
نون لیگ پنجاب کی صدراورتحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کی ہمشیرہ سمیرا ملک کی وکیل کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجے جانے کے بعد جنگ اخبار نے اپنی خبر سوشل میڈیا سے ہٹالی ہے جبکہ آج سمیرا ملک کا موقف بھی شائع کیا۔
روزنامہ جنگ نے آج کے ایڈیشن میں خبر لگائی ہے کہ سمیرا ملک کی وکیل شمائلہ رانا نے قانونی نوٹس بھیج کر اپنا موقف ریکارڈ کروایا ہے جس میں کہا گیا کہ مذکورہ ٹوئٹ اکاؤنٹ سمیرا ملک کا نہیں بلکہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے ۔
واضح رہے کہ نون لیگ پنجاب کی نائب صدر اور پی ٹی آئی رہنما عائلہ ملک کی ہمشیرہ سمیرا ملک کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ 6 ماہ قبل بنایا گیا تھا جس کو تقریباً 12 ہزار افراد فالو کررہے ہیںاور اکاؤنٹ سے سیاسی بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔