فاسٹ بولر حارث رؤف کا ازدواجی زندگی میں ڈیبیو

حارث رؤف کی نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، چیف سلیکٹر شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ازدواجی زندگی میں ڈیبیو کرلیا۔ حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت کو شریک زندگی بنالیا۔

فاسٹ بولر کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں  چیف سلیکٹر شاہد آفریدی،ساتھی کھلاڑیوں اور لاہورقلندر ز کی انتظامیہ نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹ کیلیے اَن فٹ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلیے فٹ ہوگئے

سوچنا بھی منع ہے: شاہین اور حارث  نے بابراعظم کیلیے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں

اسلام آباد کےہوٹل میں منعقدہ تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ قومی ٹیم کےچیف سلیکٹر شاہد آفریدی ،فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ، لاہور قلندر کے سی او او ثمین رانا،سی ای او عاطف رانا،ہیڈکوچ عاقب جاوید  اور دیگرنے بھی شرکت کی۔

 نکاح کی تقریب میں حارث رؤف سمیت مہمانوں اکثریت نے سفیدشلوار قمیض اور آف وائٹ رنگ کی شیروانی یا ویسٹ کوٹ زیب تن کیا البتہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی جینز شرٹ پہن کر شریک ہوئے۔واضح رہے کہ حارث رؤف کا آج صرف نکاح ہوا ہے۔رخصتی کی تقریب بعد میں منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی جلد قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی سے نکاح کرنے والے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی نکاح کی تقریب آئندہ برس 3فروری کو منعقد ہوگی جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی۔ دونوں خاندان ان دنوں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر