پہلا آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ ڈی اے ایف لورا لائی نے جیت لیا

کراچی محمڈن  اور ڈی اے ایف لورا لائی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہیں کرپائیں جس کی بنیاد پر  کھیل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جوکہ ڈی اے ایف لورا لائی نے جیت لیا، فائنل دیکھنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے  جبکہ مہمان خصوصی  سیکرٹری  اسپورٹس  بلوچستان اسحاق علی جمالی تھے

پہلاآل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل سبی گراؤنڈ میں کھیلا گیاجس میں ڈی ایف اے لورالائی نے شرقی محمڈن کراچی شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس کی بنیاد پر ہوا ۔

پہلاآل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل سبی گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ فائنل میں  ڈی اے ایف لورا لائی اور شرقی محمڈن کراچی مدمقابل تھے تاہم جیت کا سہرا ڈی اے ایف لورا لائی کے سر پر سج گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پہلی مرتبہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ بھی پی ایس ایل کی میزبانی کریگا، نجم سیٹھی

سبی گراؤنڈ میں آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ  کا فائنل دیکھنے کیلئے سیکڑوں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے جبکہ مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان اسحاق علی جمالی تھے۔

کراچی محمڈن اور ڈی اے ایف لورالائی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہیں کرپائیں جسکی بنیاد پر کھیل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جوکہ ڈی اے ایف لورا لائی نے جیت لیا ۔

ڈی ایف اے لورالائی نے  2 کے مقابلے میں 7 گول سے کراچی محمڈن کو شکست دیکر پہلاآل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی نے ٹیموں کو انعامات سے نوازا ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے ڈی اے ایف کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ کھیل کے انعقاد کیلئے کمشنر ژوب ڈویژن محمدگل خلجی، ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کے اقدامات کو سراہا گیا ۔

متعلقہ تحاریر