محمد رضوان اور آل راؤنڈر ندا ڈار بہترین ٹی 20 کھلاڑیوں کی فہر ست میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے  پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور خواتین کرکٹ ٹیم کی ندا ڈار کو ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے،محمد رضوان کو مسلسل دوسرے سال بھی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے بہترین ٹی 20 کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سے مردوں کی نامزدگی میں محمد رضوان جبکہ خواتین کھلاڑیوں سے پاکستانی ندا ڈار کو شامل کیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور خواتین کرکٹ ٹیم کی ندا ڈار کو ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، انگلینڈ کےسیم کرن،زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو کو بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد  کیا گیا ہے ۔

آئی سی سی نے خواتین کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں پاکستان وومن ٹیم کی ندا ڈار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ندا ڈارنے 16 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 56.57 کی اوسط سے 396 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر دا ڈار نے ٹی20  میچز میں 100 وکٹیں لینے والی واحد پاکستانی جبکہ دوسری انٹرنیشنل بالر ہیں۔ پاکستانی خاتون کھلاڑی  ندا ڈار نے رواں سال تین ففٹی اسکور کی ہیں۔

ندا ڈار ایشیا کپ میں غیرممولی کھلاڑی ثابت ہوئیں جس میں انہوں نے چھ میچوں میں 72.50 کی شاندار اوسط سے 145 رنز بنائے جبکہ آٹھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹی 20 کھلاڑیوں میں بھارتی  بلے باز اسمرتی مندنا، نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن اور آسٹریلوی ٹاہلیا میک گرا کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے مسلسل دوسرے سال ٹی 20 آف دی ایئر کے لیے دوڑ میں شامل  ہیں۔

متعلقہ تحاریر