رونلڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد میسی کا الہلال کلب سے معاہدہ ؟

اٹلی کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد ارجنٹینا کے سپراسٹار لیونل میسی سعودی کلب الہلال میں شامل ہو نے جارہے ہیں  تاہم الہلال فٹ کلب کی انتظامیہ یا لیونل میسی نے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کی ایک اور سعودی کلب الہلال میں شامل ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں ہیں۔

سعودی کلب میں دنیائے فٹ بال کے مہنگے ترین کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد اطلاعات ہیں کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی سعودی کلب الہلال کی جانب سے کھیلے گے ۔

یہ بھی پڑھیے

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر میں شامل

سعودی عرب کے الہلال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کے اپنے حریف النصر  کلب میں شامل ہونے کے فوراً بعد اپنی کلب  شاپ میں لیونل میسی کے نمبر والی شرٹس فروخت کے لیے  پیش کر دی ہیں ۔

اٹلی کے ایک جریدے (CalcioMercato) نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی کلب  الہلال اور میسی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں  جوکہ فٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہوگا ۔

اٹلی کے اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد الہلال  کلب لیونل میسی کو اپنے کلب میں شامل کرنے کے لیے بڑے سے بڑا معاہدہ کرسکتا ہے ۔

کویت کے سابق وزیراطلاعات ڈاکٹر سعد بن طفیلہ العجمی نے بھی تصدیق کی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد الہلال لیونل میسی کے ساتھ معاہدہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔

سابق کویتی وزیر اطلاعات ڈاکٹر سعد بن طفیلہ العجمی کا کہنا ہے کہ الہلال کلب کا لیونل  میسی کے ساتھ معاہدہ کرنے سے سعودی لیگ دنیا بھر میں فٹ بال کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

سوشل میڈیا سمیت دیگرا خبارات اور جرائد میں لیونل میسی کی الہلال کلب میں شمولیت کی خبریں آرہی ہیں تاہم اس حوالے سے اب تک کلب انتظامیہ اور لیونل میسی کا کوئی با ضابطہ بیان نہیں آیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر