معاشی عدم استحکام کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی 6 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 6 ماہ کے دوران 12.9 ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا جو گزشتہ سال 307 ملین ڈالر تھاجبکہ مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاری میں 572 ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا   

رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی واقع  ہوئی ہے۔ چھ ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً 461 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی 6 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.147 بلین ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں6.1کا اضافہ ریکارڈ

اعداو و شمار کے مطابق ایک سال قبل اسی مدت کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 11کروڑ ڈالر تھی جس میں ایک ارب 43 کروڑ ڈالر کی آمد اور 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 6 ماہ کے دوران 12.9 ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا جوکہ گزشتہ سال 307 ملین ڈالر تھاجبکہ مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 572 ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا   ۔

مرکزی بینک کے مطابق دسمبر میں آسٹریلیا کیلئے23 کروڑ ایک لاکھ ڈالر، ناروے کیلئے8 کروڑ 84لاکھ، امریکا کیلئے3 کروڑ 36 لاکھ اور برطانیہ کیلئے 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اخراج ہوا۔

گزشتہ سال اگست سے لیکر غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہےجبکہ رواں مالی سال کے دوران مقامی سرمایہ کاری میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

معاشی تجزیہ کاروں نے ایف ڈی آئی کی موجودہ صورتحال کو تشویشانک قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین بحران سے جلد از جلد نکلنے کی کوشش کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

جولائی سے اکتوبر کے درمیان براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی

معاشی  ماہرین نے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ڈالر کا مجموعی اخراج معیشت کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے  جبکہ سیاسی صورتحال بھی غیر مستحکم ہے ۔

متعلقہ تحاریر