بھارتی بلےباز کے ایل راہول اور ادکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے عالیشان بنگلے میں منعقد ہوئی، دلہا دلہن نے شادی کی تصاویر جاری کردیں، فلمی ستاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

بھارتی بلے باز کے ایل راہول اور بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کی صاحبزادی ماڈل و اداکارہ اتھیا شیٹی کی 4 سالہ محبت انجام کو پہنچ گئی۔
کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے سنیل شیٹی کے کھنڈالہ کے بنگلے میں شادی کرلی۔نوبیاہتا جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاداب خان چھپے رستم نکلے،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح کرلیا
فاسٹ بولر حارث رؤف کا ازدواجی زندگی میں ڈیبیو
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات ہفتےکو شروع ہوئیں۔ مہندی، ہلدی اور سنگیت کی تقریبات کے بعد آج صبح شادی کی تقریب سنیل اور منا شیٹی کے کھنڈالہ میں واقع عالیشان بنگلے میں منعقد ہوئی۔
View this post on Instagram
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو شادی کی خوشخبری سے آگاہ کیااور شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں جوڑے کو منڈپ پر پھیرے لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
دلہن نے شادی کے موقع پرہلکے گلابی رنگ کا لہنگا جبکہ دلہا نےہاتھی دانت کے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ۔اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”تیری روشنی،میں نے سیکھا ہے محبت کرنا، آج اپنے پیاروں کے ساتھ ہم نے اس گھر میں شادی کی ہے جس نے ہمیں بے پناہ خوشی اور سکون بخشا ہے،شکرگزاری اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ، ہم یگانگت کے اس سفر پر آپ کی نیک تمناؤں کے خواہاں ہیں“۔
دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، پاکستان اداکارہ ماورا حسین،ثانیہ مرزا، ویرات کوہلی،کریتی سنان،وکی کوشل،کارتک آریان، اننیاپانڈے،پرینیتی چوپڑا،کرن جوہر،راہول شیٹھی، کاجول،ارمان ملک اور دیگر نے بوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔
“In your light, I learn how to love…” ♥️
Today, with our most loved ones, we got married in the home that’s given us immense joy and serenity. With a heart full of gratitude and love, we seek your blessings on this journey of togetherness. 🙏🏽@theathiyashetty pic.twitter.com/1VWxio5w6W
— K L Rahul (@klrahul) January 23, 2023
نوبیاہتا جوڑے کی انسٹاگرام پوسٹ کو 56 لاکھ جبکہ کے ایل راہول کے شادی سے متعلق ٹوئٹ کو 36لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔