ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے گاڑیاں 3 سے 5.5لاکھ روپے تک مہنگی کردیں

ہنڈا سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5 لیٹر 47 لاکھ 99 ہزار روپے، بی آر وی 52لاکھ 99 ہزار، ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس 65 لاکھ 99 ہزار روپے اور سوک 1.5 ایل ایل سی وی ٹی 80 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے غیر یقینی معاشی حالات، لاگت بڑھنے اور زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کو جواز بناتے ہوئے  پیر سے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں3سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا۔

ہنڈا سٹی ایم ٹی1.2لیٹر اور سی وی ٹی 1.2لیٹر کی  قیمت 3 لاکھ روپے اضافے کے بعد بالترتیب 37لاکھ 69ہزار روپے اور 38لاکھ 99 ہزار وپے سے بڑھ کر 40لاکھ 69 ہزار روپے اور 41لاکھ 99ہزارو روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف پاکستان سے قرض کی نویں قسط کیلئے بات چیت پر رضامند

عوام کیلئے ایک اور بری خبر: ادویات کی قیمتوں میں 13.5 فیصد اضافہ

ہنڈا سٹی سی وی ٹی 1.5لیٹر ، سٹی ایسپائر ایم ٹی 1.5لیٹر اور سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5لیٹر کی قیمت 3لاکھ 10 ہزار روپے سے 3لاکھ 30 ہزا روپے تک اضافے کے بعد بالترتیب 41لاکھ 39ہزار،42لاکھ 99ہزار اور 44لاکھ 79ہزار روپے سے بڑھ کر 44لاکھ 49 ہزار،46لاکھ 29ہزار اور 47لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے بی آر –وی ایس،ایچ آر –وی  وی ٹی آئی اور ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس  کی قیمت بالترتیب49لاکھ 39 ہزار،59لاکھ 99 ہزار اور 61 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر52لاکھ99ہزار،63لاکھ 99ہزار اور 65لاکھ 99 ہزار روپے کردی ہے۔

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے ہنڈا سوک 1.5ایل ایم سی وی ٹی، اوریل ایم سی وی ٹی اور 1.5ایل ایل سی وی ٹی  کی قیمت5 سے ساڑھے 5لاکھ روپے تک اضافے کے بعد 63لاکھ 49ہزار،65لاکھ 99ہزار اور75لاکھ49ہزار روپے سے بڑھاکر بالترتیب 68لاکھ49ہزار، 70لاکھ 99ہزار اور 80لاکھ 99ہزار روپے کردی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ٹویوٹاگاڑیوں کے اسمبلر   انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی ) نے قیمتوں میں 2لاکھ 80 ہزار روپے سے12لاکھ روپے تک اضافہ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر