فواد چوہدری ہتھکڑی میں راہداری ریمانڈ کیلئے کینٹ کچہری میں پیش، عدالت نے استدعا منظور کرلی

پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس اسلام آباد نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضروری ہے۔

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو کینٹ کچہری کی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ایس کے ایم ٹی فنڈز کی سرمایہ کاری کی رپورٹنگ کرنے پر میڈیا کو طوائف قرار دے دیا

تین لوگوں نے مذہب کے نام پر مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانے کی سازش کی، عمران خان

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے کیس کی سماعت کی ، جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چوہدری کے رہداری ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس کی راہداری کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جس کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس اسلام آباد نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضروری ہے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے، راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔

وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ تحاریر