پاکستانی نوجوان کھلاڑی نے انٹرنیشنل چیس ماسٹر کو شکست دیدی

اس مقابلے کے بعد نوجوان کھلاڑی کو "گرینڈ ماسٹر" بھی کہا جاسکتا ہے۔

کراچی: پاکستانی نوجوان کھلاڑی شاہمیر نے شطرنج کے انٹرنیشنل ماسٹر محمود لودھی کو شکست دے دی۔ محمود لوھی پاکستان کے چیس چیمپیئن مانے جاتے ہیں۔

پاکستانی چیس ماسٹر محمود لودھی نے اپنی ہی میزبانی میں ایک مقابلہ منعقد کیا، جس میں تمام کھلاڑیوں کو ان کے ساتھ کھیلنے کیلئے کھلا چیلنج دیا گیا۔ اسی ایونٹ میں شاہمیر نامی نوجوان نے بھی حصہ لیا اور پاکستان کے چیس چیمپیئن مانے جانے والے محمود لودھی کو شکست دے دی۔ شاہمیر نے چیس ماسٹر محمود لودھی کو سنسنی خیز مقابلے میں 55 حرکات کے بعد ہرایا۔ اس سے پہلے کبھی کسی نوجوان کھلاڑی نے محمود لودھی کو اس طرح کی شکست نہیں دی۔

شاہمیر سب سے پہلے بی وی ایس چیس کلب کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اس مقابلے میں 8 بی وی ایس کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ساتھ ہی پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ارینا میں داخل ہونے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ اس کے علاوہ مقابلے کے دیگر کھلاڑیوں میں ہادی رضا 11-ڈی، شاہیر خان، 5-سی، عبدالرافع صدیقی 7-بی، سارم حسن 8-ڈی، عبداللہ خرم 8-ای، ابرار خان 6-بی اور ایان قریشی 8-ڈی تھے۔

اس میچ کے بعد شاہمیر کو "گرینڈ ماسٹر” بھی کہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر