پاکستان انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی ، بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب

پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی فوج اور پولیس کا تیار کردہ فالس فلیگ آپریشن بروقت بے نقاب کردیا۔

پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بے نقاب کردیا۔ منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلالیا۔

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات کیلئے 14 ارب کی اضافی گرانٹ مانگ لی

کراچی کے بلدیاتی انتخابات: پی پی اور جے آئی کی لیڈ کم اور پی ٹی آئی کی بڑھ گئی

بھارت نے فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں بنایا گیا ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلالیا۔ بھارت کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور  2 ساتھی عالم اور اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔

بشیر کا مقامی افراد کے ذریعے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے آئی ای ڈیز نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا پلان ہے، بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے ، جبکہ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔

فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے تاہم پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچائی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت یوم جمہوریہ ہر سال 26 جنوری کو منایا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر