فرخ حبیب نے اپنے اوپر درج ایف آئی آر کو "ماٹھی کہانی” قرار دے دیا
تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے اوپر درج کئی گئی ایف آئی آر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہتے فرخ حبیب نے تربیت یافتہ مسلح پولیس والوں سے ڈکیتی کرلی؟۔ ان کی وریاں پھاڑ دیں ؟۔ ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی گئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے اپنے اوپر درج کیے گئے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت ماٹھی کہانی بنائی گئی ہے ۔
سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہیڈل سے اپنے اوپر درج مقدمے سے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بے بنیاد مقدمے کی کہانی بہت ہی ماٹھی بنائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کیا حکومت عمران خان ، قاسم سوری اور فرخ حبیب کے خلاف ایکشن لینے لگی ہے؟
پی ٹی آئی رہنما کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرخ حبیب نے ساتھیوں سمیت گرفتار ملزم فواد چوہدری کو چھڑوانے کی کوشش کی ۔
فرخ حبیب کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کی قیادت میں 8 سے 10 افراد نے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے پاس پولیس کی گاڑیاں روکیں۔
سابق وفاقی وزیر کے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے گرفتار ملزم فواد چوہدری کو چھڑانے کیلئے پولیس سے مزاحمت کی، وائرلس فونز چھین لیے جبکہ وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔
پی آئی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ درجنوں پولیس والوں کی نہتے فرخ حبیب نے وردیاں پھاڑ دیں ؟ ۔
درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھآڑ دی FIR کا متن
ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے
میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہا سے آگئی؟ pic.twitter.com/swKOEe38Xp— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 26, 2023
سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی ؟۔ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بغیر نمبر پلیٹ والی کالے رنگ کی ویگو کو روکا تھا اور روکا بھی صرف عدالتی احکامات دکھانے کیلئے تھا، اس میں پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہاں سے آگئی؟۔