لیگی نائب صدر مریم نواز کے فقیدالمثال استقبال کا خواب ادھورا رہ گیا

لیگی رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ مریم نواز کے استقبال لاکھوں کارکنان ایئر پورٹ پر پہنچے ہوئے ہیں تاہم سورج طلوع ہوا تو دیکھا  گیا کہ صرف چند ہزار کارکنان موجود ہیں، نوازشریف، رانا ثنااللہ اور دیگر سینئر رہنماؤں کی اپیلوں کے باوجود کارکنان ایئر پورٹ نہیں پہنچے

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بالآخر لندن سے عازم وطن ہوگئیں تاہم ان کی توقع کے برعکس استقبال کیلئے انتہائی قلیل تعداد میں نون لیگی کارکنان ایئر پورٹ پہنچے ۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز متعدد تواریخ کے اعلانات کے بعد بالآخر وطن واپس پہنچ گئیں تاہم نون لیگ کے رہنما ؤں کی جانب سے کے فقیدالمثال استقبال  کا خواب ادھورہ رہ گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کا نون لیگ کو لیڈ کرنے کا دعویٰ مگر واپسی کی تاریخ نہیں بتائی

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز کے استقبال کیلئے لاکھوں کارکن ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں تاہم ان  کا دعویٰ خواب میں تبدیل ہوگیا ۔

مریم نواز قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز سے براستہ یو اے ای وطن واپس پہنچی تو ایئر پورٹ پر چند ہزار کارکن موجود تھے جبکہ لاکھوں کارکنان کی موجودگی کا دعویٰ کیا جارہا تھا ۔

نون لیگ لاہور کے صدر نے گزشتہ رات کہا تھا کہ لاکھوں کارکنان رات سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں تاہم سورج طلوع ہوا تو لاکھوں کا مجمع صرف چند ہزار تک محدو تھا ۔

نیوز 360 کے نمائندے سے گفتگو میں  مسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی  شکیلہ لقمان نے اعتراف کیا کہ کارکنان کی تعداد توقع کے کم ہیں مگر ہم سب بہت پرجوش ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر سینئر رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز کی وطن واپسی  پر فقید المثال استقبال کیلئے ناراض رہنماؤں کے تحفظات دور کرکے انہیں  کو راضی کیا گیا  تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی قائد نواز شریف عمران خان کا طرز عمل اپنانے لگے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کو مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ان کے استقبال کے لیے لاکھوں افراد موجود ہونگے ۔

دوسری جانب نون لیگی قائد نے بھی کارکنا ن کو لاہور ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم ان کی  ہدایات کے باوجود  صرف چند ہزار لیگی کارکن ہی جمع ہوسکے ۔

متعلقہ تحاریر