سوشل میڈیا پلیٹ سیاسی ڈیرہ کے سی ای او کی زمان پارک میں موجود خواتین سے متعلق گھٹیا گفتگو وائرل
یوٹیوبر احسن چٹھہ نے "عمران خان ہماری ریڈ لائن" کے فقرے کا انتہائی سطحی انداز میں ترجمہ کیا ہے۔
سیاسی ڈیرہ کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے والے معروف یوٹیوبر احسن چٹھہ نے انتہائی سطحی زبان استعمال کرتے ہوئے زمان کو بے حیائی کا اڈا قرار دیا ہے، سماجی حلقوں نے احسن چٹھہ کی بدکلامی پر پیمرا انتظامیہ سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنی تازہ ترین ویڈیو میں احسن چھٹہ نے دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں ایک خاتون کھڑی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہی خاتون پی ٹی آئی سینئر رہنما مراد سعید کے ساتھ کھڑیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عشنا شاہ کو مشکل حالت میں ترانہ گانے سے بیزاری کا اظہار مہنگا پڑگیا
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ
احسن چھٹہ نے اپنے گفتگو کا آغاز تو اسلام علیکم کیا ، تاہم بعد کے ساری گفتگو میں انہوں نے انتہائی غلیظ زبان استعمال کی ہے۔
احسن چھٹہ نے ساری گفتگو پنجابی میں کی ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ان کے سخت الفاظ کو حذف کرتے ہوئے اردو میں ترجمہ کریں۔
زمان پارک بےحیائی کا اڈہ بن گیا ! شراب ، چرس ، کوکین اور لڑکیاں ! سرعام دھندہ ! یوتھیا ! نیڑے نیڑے pic.twitter.com/3zG4CPJwIr
— Ahsan Chatha (@SIYASIDERA) January 27, 2023
ان کا کہنا ہے کہ "اس خاتون کو دیکھیں۔ یہ خاتون گذشتہ تین روز سے ہاتھ میں ڈنڈا پکڑ کر زمان پارک میں موجود ہے۔ بلکہ ڈنڈا لے کر۔ وہاں کھڑیں اور کہتی ہیں کہ میں خان صاحب کی حفاظت کرنے آئی ہوں۔”
دوسری طرف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے احسن چٹھہ نے کہا کہ "گالی دیتے ہوئے مراد سعید کو دیکھ لیں۔ مراد سعید کہتے ہیں خان صاحب میری ریڈ لائن ہیں۔ یہ خاتون بھی یہی کہہ رہی جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت ساری خواتین تیار ہوکر زمان پارک آئی ہیں۔”
احسن چھٹہ کا کہنا ہے کہ "یہ وہ خواتین ہیں جن کے شوہر امریکا ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ میں ہوتے ہیں۔ وہ مختلف بینکوں میں اور دیگر اداروں میں نوکریاں کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خواتین کو ڈیفنس ، گلبرگ اور بحریہ ٹاؤن میں گھر لے کر دیئے ہیں۔ پھر یہ رات کو تیار ہوکر نیا پاکستان بنانے کے لیے نکلتی ہیں ، کبھی بنی گالہ اور کبھی زمان پارک۔ اور پھر وہاں لڑکوں کو پھنسا کر اپنے ساتھ لے جاتی ہیں۔ اور پھر اپنی ریڈ لائن ؟؟؟؟؟؟؟۔ یہ کہتی ہیں کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ، اصل میں یہ اپنی ریڈ لائن ؟؟؟؟؟؟؟ جاتی ہیں۔”
احسن چٹھہ نے اپنے وی لاگ میں معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر سمیت دیگر افراد پر گٹھیا الزامات کی بوچھاڑ کی ہے۔
مراد سعید کے متعلق انتہائی سطحی گفتگو کرتے ہوئے احسن چٹھہ نے کہا ہے کہ "گالی دے کر۔۔۔ مراد سعید نے سویٹزرلینڈ سے اپنے (؟؟؟؟؟) کے دو آپریشن کرائے ہیں۔ ہم نے مراد سعید سے پوچھا آپ ہر چند دن بعد آپریشن کرانے آجاتے ہو۔ وہ (مراد سعید) کہتا ہے کہ وہ (عمران خان) میری جان ہی نہیں چھوڑتا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ "اس زمان پارک میں شراب ، بیئر ، چرس ، ہیروئن ، لڑکیاں کا دھندا ہورہا ہے اور عروج پر ہورہا ہے۔ اور تمام لوگ مزے لے کر نعرے لگاتے ہیں عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔”
سماجی حلقوں نے یوٹیوبر احسن چٹھہ کے موجودہ وی لاگ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پیمرا حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستان میں ان کے چینل کو بند کرنے کی استدعا کی ہے۔