کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے 55ویں کانووکیشن کا اسلام آباد میں انعقاد
نیول چیف نے CPSP کی جانب سے قائم کیے جانے والے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے مقامی نظام کو سراہا جس سے ملک میں بنیادی اور اسپیشلسٹ ہیلتھ کیئر کی سہولیات بہتر ہوئی ہیں.
اسلام آباد: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے 55ویں کانووکیشن کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز، فیلوز اور CPSP کے ممبران میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلباء، والدین اور فیکلٹی کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور طلباء اور CPSP فیکلٹی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیے
جیو نیوز کی اسحاق ڈار پر طنزیہ ہیڈلائن کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا
وزیر مذہبی امور عبدالشکور نے خاتون افسر کی ڈی جی حج تعنیاتی کو انا کا مسئلہ بنالیا
انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ ہیلتھ ایجوکیشن کو بطور کیرئیر اپنانے پر انہیں جدید ترین علوم سے باخبر رہتے ہوئے اپنے مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کرنا ہوگی۔
مہمان خصوصی نے CPSP کی جانب سے قائم کیے جانے والے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے مقامی نظام کو سراہا جس سے ملک میں بنیادی اور اسپیشلسٹ ہیلتھ کیئر کی سہولیات بہتر ہوئی ہیں.
قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں صدر CPSP نے بتایا کہ CPSP نے حال ہی میں لیور ٹرانسپلانٹ میں فیلو شپ پروگرام شروع کیا ہے اور لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) ریسرچ سینٹر اور سکھر کے قریب گمبٹ میں ایک انسٹی ٹیوٹ سے الحاق کیا ہے۔ مزید یہ کہ سی پی ایس پی نے گمبٹ اور گلگت بلتستان میں نئے علاقائی مراکز بھی کھولے ہیں۔
تقریب میں CPSP کے سینئر حکام اور میڈیکل برادری سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔