مریم نواز کے ملک گیر جلسوں اور تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا  

مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز یکم فروری سے ملک گیر جلسوں اور تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی، مریم نواز لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں کا دورہ کریں گی جبکہ کراچی اور کوئٹہ میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا ،

مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز یکم فروری سے تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  مریم اورنگزیب نے شیڈول جاری کردیا ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی نائب صدر مریم نواز کے فقیدالمثال استقبال کا خواب ادھورا رہ گیا

مرکزی چیف آرگنائزر پی ایم ایل این  مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی جبکہ دو فروری کو بہاولپور میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔

لیگی نائب صدر پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس شریک ہونگی۔ مریم نو9 فروری کو ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی ۔

ایبٹ اباد میں 10 فروری کو نون لیگ کا تنظیمی اجلاس ہوگا جبکہ 15 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مریم نواز شریک ہونگی ۔

غازی خان میں 16 فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا ۔ مریم نواز  19 فروری کو راولپنڈی میں جلسہ جبکہ  20 فروری کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی ۔

مریم نواز 23 فروی کو سرگودھا میں جلسہ اور 24 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی  جس کے بعد 27 فروری کو ساہیوال میں ورکر کنونشن کا انعقاد ہوگا ۔

ساہیوال میں 28 فروری کو تنظیمی سازی سے متعلق اجلاس بھی ہوگا  جبکہ گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد  جائے گا۔

جاری کردہ  شیڈول کے مطابق شیخوپورہ میں7مارچ کو کنونشن، 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی جبکہ فیصل آباد میں 11 مارچ کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح سے ناراض ڈار سے راضی، مریم نواز کی سیاسی قلابازی

مریم اورنگزیب کے مطابق پشاور میں 15مارچ کو ورکرز کنونشن اور16مارچ کو تنظیمی  جبکہ لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا ۔

مریم نواز23 مارچ کو کوئٹہ میں کنونشن سے خطاب کریں گی جبکہ 24 مارچ  تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا ۔کراچی میں کنونشن 27 مارچ جبکہ 28 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

متعلقہ تحاریر