کیک اور چاکلیٹ کی تصاویر شیئر کروں تو بھی گالیاں پڑتی ہیں، ریحام خان
ریحام خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والی ٹرولنگ کا تذکرہ اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں کیا ہے
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ اور حال ہی میں تیسری شادی کرنے والی ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والی ٹرولنگ پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔
ریحام خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والی ٹرولنگ کا تذکرہ اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ریحام خان نے نوجوان ماڈل و اداکار مرزا بلال سے تیسری شادی کرلی
اداکار فیروز خان اور عدیل چوہدری کے ریحام خان کی تصویر پر بے ہودہ تبصرے
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیان سے متعلق شائع ہونے والی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ بیان میں ریحام کاکہنا تھا کہ”میں چاکلیٹ یا کیک کی بھی کوئی فوٹو لگاؤں کو مجھے گالیاں پڑتی ہیں“۔
واضح رہے کہ ریحام نے گزشتہ برس دسمبرمیں خود سے 13 سال چھوٹے سابق اداکار وماڈل مرزا بلال بیگ سے امریکا میں تیسری شادی کرلی تھی۔
شادی کے بعد سے ریحام اور بلال سوشل میڈیا پر خاصے متحرک ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔
مرزا بلال بیگ ماضی میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نجی ٹیلی وژن چینلز پر کئی مزاحیہ پروگرام کی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں اور ان دنوں ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے بڑے ناقدین میں شمارہوتے ہیں۔