عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جارحانہ سیاست کا آغاز کردیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کی جانب سے سیل کی گئی لال حویلی کے تالے توڑ ڈالے اور اندر داخل ہوگئے ، شیخ رشید نے اداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی کی جانب دیکھنا بھی نہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جارحانہ اندازاپناتے لال حویلی کے تالے توڑ ڈالے اور اندر داخل ہوگئے۔ متروکہ وقف املاک گزشتہ روز لال حویلی سے ملحقہ کچھ حصوں کو سیل کیا گیا تھا ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کی جانب سے سیل کی گئی لال حویلی کے تالے توڑ ڈالے اور اندر داخل ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کردی

اے ایم ایل پی کے چیئرمین نے لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو سخت لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لال حویلی کوسیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی سے متعلق ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملاتاہم اگریہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں توہم قومی مجرم ہیں۔انہوں نے کہاکہ16 وزارتوں میں کرپشن نہ ملنے پر لال حویلی پرچڑھائی کی گئی ۔

سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ5 مرلے پر مشتمل لال حویلی ہماری ملکیت ہے جبکہ پارٹی کا مرکزی سیکریٹریٹ بھی یہاں موجود ہے۔ لال حویلی کوسیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ رات کےاندھیرے میں لال حویلی پرشب خون مارا گیا ہے۔ پہلے رینجرز کو سیل کرنے کا کہا گیا جس نے انکار کیا تو ایف آئی اے اورپولیس نے سیل کرواگیا ۔

شیخ رشید نے وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے ) کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بندہ لال حویلی میں قدم رکھنے کی جرات بھی نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی کے باہر  ہی سوجاؤں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں تنگ نہ کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ لال حویلی پر فلم بنایا چاہتے تھے مگر میں نے انکار کیا اب برطانوی کمپنی فلم بنارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید

یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے سات یونٹس کو سیل کر دیا تھا۔

شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔

متعلقہ تحاریر