پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، نادرا نے افواہوں کو مسترد کردیا

محکمے نے حال میں ای پاسپورٹ کی فیس مقرر کی ہے جس کو کچھ عناصر عام پاسپورٹ فیس میں اضافے کا رنگ دے رہے ہیں،نادرا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے  مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ حال ہی میں ای پاسپورٹ کی فیس مقرر کی گئی جس  کو کچھ عناصر پاسپورٹ فیس میں اضافے کا رنگ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں ای پاسپورٹ کا اجراء اور آن لائن کار رجسٹریشن کی جدید سہولیات کا آغاز

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کو لمبی قطاروں سے چھٹکارامل گیا

نادرا  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے کچھ جعلی اعلانات کئے جارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں  ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ بارہاوضاحت کر چکا ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ،محکمے نے حال میں ای پاسپورٹ کی فیس مقرر کی ہے جس کو کچھ عناصر عام پاسپورٹ فیس میں اضافے کا رنگ دے رہے ہیں۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ  عام پاسپورٹ کی فیس کا ڈھانچہ یکم فروری کے بعد بھی رہے گا۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ افواہوں کی وجہ سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں گنجائش سے زیادہ رش  کی صورتحال پیدا ہوگئی  ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹ درخواست گزاروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عوام الناس ان افوا ہوش پر کان نہ دھریں۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق  ملک کی دگرگوں معاشی صورتحال  کے باعث پہلے ہی پاکستانیوں میں بیرون ملک منقلی کا رجحان بڑھ گیا ہے جبکہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کے باعث دفاتر میں غیر معمولی رش بڑھ گیا تھا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر